امریکا کے امریکن آئیڈل کی طرز پر ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو کا اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام “سعودی آئیڈل” کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا . پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے .


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور ایم بی سی گروپ کے درمیان شراکت سے ہفتے کے روز بین الاقوامی 'آئیڈل ٹیلنٹ شو فرنچائز کے سعودی ورژن کی نقاب کشائی کی گئی . جی ای اے کے چیئرمین ترکی الشیخ نے ٹویٹ کیا کہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور ایم بی سی نے "سعودی آئیڈل" کے پہلے سیزن کے آغاز کے لیے شراکت داری کی ہے، جو دسمبر میں شروع ہوگا .
عرب میڈیا کے مطابق سعودی آئیڈل پروگرام بنیادی طور پر ریاض میں، ایک چار رکنی جیوری کے ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی کوشش کرے گا جس میں سعودی گلوکار عصیل ابوبکر، اماراتی گلوکار اور اداکارہ احلم، مقبول عرب گلوکارہ اسالہ شامل ہیں اور عراقی-سعودی گلوکار اور موسیقار ماجد المہندس بھی شرکت کریں گے . جی ای اے کے چیئرمین ترکی الشیخ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "مجھے GEA اور MBC گروپ کے درمیان سعودی آئیڈل کے آغاز کے لیے ایک نئی شراکت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے .
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پروگرام دسمبر 2022 میں شروع ہو رہاہے" . MBC کے پروگرام، "ٹرینڈنگ" جو کہ فنکاروں کی خبروں پر بات کرتا ہےنے اگلے ماہ شروع ہونے والی فلمبندی کے ساتھ سعودی ٹیلنٹ شو کی تیاریوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے . پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے، ایم بی سی نے ٹویٹ کیا کہ کیا "آپ کی آواز خوبصورت ہے اور آپ گانا پسند کریں گے؟ کیا آپ مقابلہ پسند کرتے ہیں اور روشنی اور شہرت کی دنیا میں داخل ہونا چاہتے ہیں؟ گانے کے سب سے بڑے پروگرام میں شرکت کریں . موقع ضائع نہ کریں، ابھی رجسٹر ہوں .

. .

متعلقہ خبریں