ذاتی معاملات کو سرکس بنانا نہیں چاہتی طوبیٰ انور ایک بار پھر منظر عام پر آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبی انور نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بنائوں . ایک خصوصی انٹرویو میں طوبی عامر نے کہا کہ وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور عامر لیاقت

سے شادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں .

انہوں نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ دو سال میں نے کام نہیں کیا . شادی کے دو سال بعد میں نے باقاعدہ آڈیشن دیا اور اس وقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں . عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید پر طوبی انور نے کہا کہ جنہیں ہماری زندگی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کر کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے . طوبی انور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے،آگ میں آپ کچھ ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی،یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی اور میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناں،سید طوبی نے ٹی وی ڈراما سیریل بچھو میں منفی کردار ادا کیا ہے . اپنے کرداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے،یہ اچھی بات ہے کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے سراہ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں