امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے .

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے . یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکا کی گئی تھی . دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے نئے ضوابط جاری کر دیے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دو ہزار ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی . ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز میں درج کیا جائے گا لیکن ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں