امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکا کی گئی تھی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے نئے ضوابط جاری کر دیے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دو ہزار ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی۔ ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز میں درج کیا جائے گا لیکن ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہو گی۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

6 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

7 hours ago