لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا معاملہ،وزیراعظم شہباز شریف کا ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے . وزیراعظم نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ فخر ہے .

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا .
جب کہ مریم نواز نے بھی اس حوالے سے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ مریم اورنگزیب مجھے آپ پر فخر ہے‘ . وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کارکنوں نے لندن میں گھیر لیا تھا . گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا .
پی ٹی آئی کی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے،کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پرپی ٹی آئی کی خواتین نے چور ہونیکا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے . خواتین نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹا رہی ہیں، احتجاج کرنے والے مریم اورنگ زیب کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، تاہم مریم اورنگزیب نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں .
بعدازاں مریم اورنگزیب نے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا،میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈیکا شکار ہیں،عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحدکرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں