الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ایک کیس کل بھی مقرر ہے۔وکیل اسحاق ڈار نے کہا کل والا کیس مختلف ہے۔ممبر بلوچستان کا کہنا تھا کہ 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا۔وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ بطور کامیاب امیدوار 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی نوٹیفکیشن معطل ہوا،سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال ہوگیا۔
آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے قانون سے نہیں ہوسکتی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے۔آرڈیننس کی مدت ویسے ہی پوری ہوچکی ہے۔کوئی رکن پانچ سال بھی حلف نہ اٹھائے تو نااہل نہیں ہوسکتا۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نا اہلی کی شق نکال دی گئی۔
ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ سوال یہی ہے اسحاق ڈار نا اہل ہوچکے ہیں یا نہیں؟ترمیمی ایکٹ سے پہلے اگر اسحاق ڈار نااہل تھے تو اب اہل کیسے ہوگئے؟الیکشن کمیشن قانون کی تشریح نہیں کر سکتا۔ وکیل سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

13 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

14 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

17 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

19 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

20 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

26 mins ago