کراچی: شارع فیصل پر قتل ہوئے نوجوان کا ساتھی کیوں فرار ہوا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب فائرنگ سے نوجوان عفان کے قتل کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے ابھی تک درج نہیں کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے ساتھ کار میں موجود شخص دانش فرار ہے، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے عفان نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔
قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا ہے، مقتول کے اہلِ خانہ نے آج مقدمہ درج کرانے کے لیے کہا ہے۔واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور مقتول کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے آ رہے تھے۔عوامی مرکز کے قریب جیسے ہی گاڑی رکی تو ایک شخص گاڑی سے نکل کر باہر آیا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔
مقتول کے ساتھ جو شخص کار میں آیا تھا اس کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے، جو عفان کو گولیاں لگنے کے بعد اسے چھوڑ کر کار میں وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق دانش کا بیان لینے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دانش تاحال پولیس کے پاس نہیں آیا اور نہ ہی اس سے رابطہ ہو پا رہا ہے، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔30 سالہ مقتول عفان جماعتِ اسلامی کے رہنما ولید احمد کا بھتیجا تھا جس کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اسے اتوار کی صبح عمرے کے لیے روانہ ہونا تھا۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

53 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

1 hour ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

2 hours ago