لاہور(قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جس سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرکے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی . ہم نے اپنی آئی ٹی یوتھ کو آئی ٹی کے ٹیکنیکل اسکلز سکھانے تھے .
بدقسمتی سے ہم نے 20 سال ضائع کیے . آج بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب روپے ہے . 20 سال پہلے بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب تھی .
پاکستان کا مستقبل ٹیکنالوجی میں ہے . عمران خان نے مزید کہا کہ بزدل کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا وہ ڈر میں ہی رہتا ہے . خود غرض کبھی ذات سے نہیں نکل پاتا . پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی ذات کی پڑی ہوتی ہےمعاشرے میں ظلم، ناانصافی ہے تو لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے . دو طبقے ظلم و ناانصافی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ایک بزدل اور دوسرا خود غرض .
اور یوں قوم ظلم اور خوف کی غلام بن جاتی ہے .
اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتی ہے . عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی . امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتاہے،امریکی نمائندہ کہتا ہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا . سفیر کو کہا گیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے . ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر چیری بلاسم کو لے آئے تو پھر ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے .
سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ،20 لوٹے نکل آتے ہیں . سندھ ہاوس میں چھوٹے لوٹوں میں بڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے . ہمارے اتحادی بھی ہمیں چھوڑ کرنا جانا شرو ع ہو جاتے ہیں . علامہ اقبال اپنے شاعری میں ہندوستان کے نوجوانوں کو جگانے کی کوشش کرتے ہیں . جب تک آپ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے تب تک آپ اقبال کے شاہین نہیں بن سکتے . اقبال کا شاہین تو وہ بنتا ہے جو اپنی ضمیر کی زنجیریں توڑتا ہے . ہماری پرواز تب تک اوپر نہیں جا سکتی جب تک ہم آزاد نہ ہوں، انگریزوں سے غلامیاں دے کر آزادی حاصل کی . میں تو روس جا کر بات چیت کرکے آیا تھا کہ سستا تیل اور گندم لیں گے لیکن امپورٹڈ حکومت کو روس سے تیل نہ خریدنے کاحکم دیا جاتا ہے