لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں جتھہ بنا کر ہراساں کیا گیا۔اس شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے سیاسی اختلاف کے نام پر اپنے سپورٹرز کو جہالت سکھائی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو بد تہذیبی اور بدکلامی کی تربیت دی ہے،قوم ایسے افعال کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کرے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سیاسی حریف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہوئی،آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی سوالیہ نشان ہے،حکومت ہیکرز سے ڈیٹا خریدنا چاہتی ہے۔
اگر حکومت اسے خرید بھی لے تو کیا ثبوت ہے اس کا مزید استعمال نہیں ہوگا۔ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیومیں مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر مریم نواز اور شہبازشریف کی گفتگو سب کے سامنے ہے۔وزیراعظم آفس سے کوئی بھی بات کسی بھی وقت باہر جاسکتی ہے،ہیکر کا کہنا ہے کہ دھمکا خیز آڈیو تو ابھی جاری نہیں کی گئی۔وزیر اعظم کا دفتر بھی سائبر سیکیورٹی کے حوالے بہت کمزور ہے۔
وزیراعظم اور کابینہ اس وقت خوفزدہ ہیں اور وہ ان آڈیوز کو خریدنے چاہتے ہیں،وزیراعظم کی 140 گھنٹے کی آڈیوز سیل پر لگی ہوئی ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیانات سنے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں 20 اگست سے جتنی بھی گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ نے خود کہا کہ وزیر اعظم ہاؤ س غیر محفوظ ہے جہاں ہر چیز لیک ہوتی ہے،اگر حکومت ڈیٹا خرید بھی لے تو کیا ثبوت ہے اس کا مزید استعمال نہیں ہوگا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…