اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے
پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کےاہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ،سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰٰہی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا او ر شہداکےاہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرا دکھ اورافسوس ہوا ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔قوم کو شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔ شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہداکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار دونوں پائلٹس سمیت 6 افسران و اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…