وزیراعلیٰ بلوچستان کا آرمی ہیلی کاپٹر حادثے پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خوست کے علاقے میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں آرمی کے دو افسران اور 4 اہلکار جاںبحق ہونے پر دلی دکھ ہوا . وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ملک کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنا آرمی کا طرہ امتیاز ہے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے جاںبحق اہلکارملک کی شان ہیںپورا ملک جاں بحق اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے .

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جاں بحق اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیںاللہ تعالیٰ جاں بحق اہلکاروں کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے .

. .

متعلقہ خبریں