پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، ثمینہ ممتاز زہری

حب (قدرت روزنامہ) فوکل پرسن برائے سیلاب زدگان امداد بلوچستان سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، قدرتی آفت کے شکار ملک کو مدد کی ضرورت ہے . پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ بلوچستان کو سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے .

پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب کے نواح میں اندرون بلوچستان سے آئے ہوئے سیلاب متاثرین میں راشن بیگز ، مچھر دانیا ں ، پینے کا صاف پانی ، کپڑے ،دودھ ، بچوں کی کھانے پینے کی اشیاءسمیت ضرورت کی دیگر اشیاءکی تقسیم کے موقع پر کیا . انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ سب ہمارے بہن بھائی ہیں اور ان کی امداد اور بحالی ہماری اولین ترجیح ہے . اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج میں 0.4 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالا ہے اس کے باوجود یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے . موسمیاتی تبدیلی کے باعث حالیہ سیلاب سے 1400 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے . 33 ملین لوگ موسمیاتی پناہ گزینوں کے طور پر بے گھر ہوئے جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین تھیں . چالیس لاکھ ایکڑ فصل تباہ ہوئی . پاکستان کو ایک بے مثال قدرتی آفت کا سامنا تھا . موسمیاتی تبدیلی دنیا خاص کر پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور ان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا . موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے . عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں