گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا . تاہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا . تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: کرور(لیہ)42، جھنگ 18، اوکاڑہ 14، نور پور تھل 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، ساہیوال 06، قصور 04، بھکر 03، نارووال 02، سیالکوٹ(سٹی) 01، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 31، ائیر پورٹ 02) ، مالم جبہ 04، مردان 02، بالاکوٹ، کاکول 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 31، سٹی24) ،گلگت بلتستان:بابوسر 18، استور 14، اسکردو06اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 41،تربت ،نوکنڈی ، دادو اورسکرنڈ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں