اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکارہآئمہ بیگ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد پہلی پوسٹ شئیر کردی۔آئمہ بیگ کی جانب سے آج صبح سویرے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہیں مسکراتی تو کہیں خاموش بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ا لکھا کہ حیرت ہے اگر کسی کو پرواہ ہے۔اس سے قبل چند اسٹوریز میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے دھوکے سے متعلق اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سوشل میڈیا پر جواب دیا تھا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے برطانوی ماڈل کے شرمناک الزامات پر سخت ردعمل دیا تھا۔آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا سچ جانے بغیر آپ لوگوں نے بول لیا یا ابھی کچھ اور باقی ہے؟ اگر نہیں تو میں بولوں۔
گلوکارہ نے لکھا کہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگوں کو خاموش رہنا چاہئیے کیونکہ نا صرف ان سے متعلق بلکہ انکی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی اور میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ایک مخصوص انسان کے لیے میں مرحوم لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی اور نہ ہی میں یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں ہے، یہ لوگ کس طرح اپنی پہچان کو استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مظلوم ہیں جبکہ ان کو قریب سے جاننے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے۔آئمہ بیگ کا لکھنا تھا کہ سارا سچ جانتے ہوئے بھی کچھ لوگوں کے پاس اس معاملے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ، وہ ان سب چیزوں سے واقف تھے اور انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہ سب کیوں ہوا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ میں ایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہورہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ نہیں معلوم لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں ان میں سے نہیں جو سارے معاملے میں آگ لگا کر لوگوں کو مظلومیت کارڈ کھیلنے کا موقع دوں، میں نے پہلے کبھی اس پر بات نہیں کی، شاہد ان لوگوں کو اپنی فیملی کی پرواہ نہیں اور نہ ہی اتنا وقار ہے کہ خود کی اصلیت قبول کرسکیں۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ میمز کو بہت انجوائے کیا مگر یہ سب مذاق سے بہت دور ہے، یہ تو سراسر کسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگ جانچ پڑتال نہیں کرتے لیکن اگلے چند دنوں میں سب سچ معلوم ہوجائے گا۔گلوکارہ نے لکھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے مجھے حیرت ہے کہ لوگ پورا سچ اور ان تصاویر کی اصل کہانی جانے بغیر کیسے ان تمام الزامات کا یقین کررہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایک چیز جو میں نے سیکھی ہے وہ یہ کہ دنیا کو کبھی اپنی محبت کے بارے میں نہ بتائیں، چاہے وہ آپ کے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں، خاموش نہ رہیں اور لوگوں کو اپنی نرم طبیعت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں۔آئمہ بیگ کی جانب سے لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ کبھی کسی کتاب کو اس کے کور سے جج نہ کریں، نہ کبھی اپنے سے بڑے فرد سے دوستی کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔
گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے دعویٰ کیا تھا کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کو اس وقت دھوکہ دیا جب اس کی منگنی ہوئی تھی۔برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے رشتہ توڑا ہے۔
برطانوی ماڈل نے کہا کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی تھی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…