اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جب سےخواجہ سرا ترمیمی بل آیا میرے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت نےبھی میری ترامیم کی حمایت کی اگر حکومت چاہتی تو آرڈیننس بھی ہو سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹا 1295 جبکہ میرے صوبےمیں 2200 ہے پنجاب نے کےپی کو آٹےکی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد کےخلاف پروپیگنڈہ کا معاملہ داخلہ امور کمیٹی میں بھیجا جائے۔سینیٹردلاورخان نے کہا کہ ملک میں کسی بھی زرعی چیز پر ٹیکس نہیں لگا، تمباکو خیبرپختونخوا کی فصل ہے مگر اس پر 6 ٹیکسز لگا دئیے تمباکو روکنےکےلئےجگہ جگہ ناکہ بندی کردی گئی تمباکو پر ٹیکسز سے 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے۔
علاوہ ازیں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے حوالے سے ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ بل پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مذکورہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…