کالج میں فتنے کو جلسے کی اجازت پر وی سی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا، مریم نواز نے بھی وی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نامی نامور تعلیمی ادارے کے وائس چانسلر نے پاکستان تحریک انصاف کو تعلیمی مرکز میں جلسے کی اجازت دی تھی جس پر گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔
محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ ایک فتنے کو کالج کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

20 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

35 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

43 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

51 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

58 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago