سعودی عرب میں مسافروں کو 60 ہزار ریال مالیت کی کرنسی یا اشیاء ظاہر کرنے کی تلقین

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے مسافروں کو 60 ہزار ریال مالیت کی کرنسی یا اشیاء ظاہر کرنے کی تلقین کردی، مقررہ حد سے زائد رقم یا زیورات ساتھ رکھنے پر مسافروں کو منی لانڈرنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ مملکت آنے اور جانے والے مسافروں کو یہ بتانا ہوگا کہ آیا وہ 60 ہزار ریال کی نقدی اور قیمتی اشیاء لے کر جا رہے ہیں۔
اس ضمن میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCAT) نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اپنے سامان کے ساتھ 60 ہزار ریال کے برابر یا اس سے زائد مالیت کی رقم یا اشیاء لے کر جا رہے ہیں تو مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان آئٹمز کو ظاہر کریں اور ڈیکلریشن فارم کو پُر کریں اور اسے درخواست کے ذریعے یا زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر جمع کرائیں۔
کہا گیا ہے کہ 60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ مالیت کی ہر چیز خواہ وہ رقم ہو، زیورات، قیمتی دھاتیں یا غیر ملکی کرنسیوں میں اس کے مساوی کوئی رقم تو اس کے بارے میں ڈکلیریشن دینا ضروری ہے، مسافروں کے لیے منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، یا قانونی فیسوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی سے بچنے کے جرم سے بچانے کے لیے ایسا کرنا لازمی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث غیرملکی گروہ پکڑا گیا ، سعودی پولیس کی طرف سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران یمنی، شامی اور مصری تارکین وطن پر مشتمل ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پرجعلی کرنسی کا کاروبار کرنے کا الزام تھا، اس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے کئی ممالک کی جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں نے ریاض میں ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں اس گروہ نے جعلی کرنسیوں کا اڈہ بنا رکھا تھا۔،پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 50 ملین (5 کروڑ) ریال سے زائد مالیت کے جعلی نوٹ بھی پکڑے گئے، ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

Recent Posts

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

2 mins ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

11 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

14 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

18 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

23 mins ago

وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ…

24 mins ago