لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ اسحاق ڈارڈیل کے تحت اب واپس آرہا ہے، چوروں سے این آراو کیلئے ڈیل ہوتی ہے، اسحاق ڈار نیب کو جواب دینے کی بجائے بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے جی سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرکے کہا کہ ن لیگ کی حکومت تھی نیب نے انکوائری کیلئے بلایا تو یہ جواب نہیں دے سکتا تھا، اسحاق ڈار جواب دینے کی بجائے بھاگ گئے تھے، اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگے تھے،اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر باہر گئے تھے، اسحاق ڈارڈیل کے تحت اب واپس آرہا ہے،یہاں چوروں سے ڈیل ہوتی ہے اور این آراو دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی۔ ہم نے اپنی آئی ٹی یوتھ کو آئی ٹی کے ٹیکنیکل اسکلز سکھانے تھے۔
بدقسمتی سے ہم نے 20 سال ضائع کیے۔آج بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب روپے ہے۔ 20 سال پہلے بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب تھی۔ پاکستان کا مستقبل ٹیکنالوجی میں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے نوازشریف اور زرداری کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دی۔
عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیکس میں شہباز شریف، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے۔آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں۔ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہو گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بزدل کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا وہ ڈر میں ہی رہتا ہے۔ خود غرض کبھی ذات سے نہیں نکل پاتا۔
پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی ذات کی پڑی ہوتی ہے معاشرے میں ظلم، ناانصافی ہے تو لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ دو طبقے ظلم و ناانصافی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ایک بزدل اور دوسرا خود غرض۔ اور یوں قوم ظلم اور خوف کی غلام بن جاتی ہے۔ اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتی ہے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی۔
امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتاہے،امریکی نمائندہ کہتا ہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔ سفیر کو کہا گیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر چیری بلاسم کو لے آئے تو پھر ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے۔ سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ، 20 لوٹے نکل آتے ہیں۔
سندھ ہاوس میں چھوٹے لوٹوں میں بڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ہمارے اتحادی بھی ہمیں چھوڑ کرنا جانا شرو ع ہو جاتے ہیں۔ علامہ اقبال اپنے شاعری میں ہندوستان کے نوجوانوں کو جگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب تک آپ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے تب تک آپ اقبال کے شاہین نہیں بن سکتے۔ اقبال کا شاہین تو وہ بنتا ہے جو اپنی ضمیر کی زنجیریں توڑتا ہے۔ ہماری پرواز تب تک اوپر نہیں جا سکتی جب تک ہم آزاد نہ ہوں، انگریزوں سے غلامیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ میں تو روس جا کر بات چیت کرکے آیا تھا کہ سستا تیل اور گندم لیں گے لیکن امپورٹڈ حکومت کو روس سے تیل نہ خریدنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…