سندھ حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے مالی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبہ سندھ میں سیلابی صورتحال پررلیف کاکام جاری ہے جس کی وجہ سے پانی کم ہورہاہے لوگ اپنے گھروں کوجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان کوٹرانسپورٹ بھی مہیاکررہی ہے اور متاثرین کو راشن بیگ بھی دئیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3.14 ملین لوگوں کومحکمہ صحت کی جانب سے سہولیات دی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت دوائوں کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے، آٹے کے اسٹال سندھ حکومت لگانے جارہی ہے جس کے لئے پوش علاقوں میں نہیں غریب علاقوں کی نشاندھی کی گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادائرہ بھی مزید بڑھایاجارہاہے جس کے تحت سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کوایک ملین روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پانی نکاسی کے لئے مخیرحضرات نے رابطہ کیاہے جبکہ این جی اوزکوبھی کہاہے وہ پانی کی نکاسی میں مدد کریں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران جن کے گھر گرے ہیں بنا کردیئے جائیں گے اور کسانوں کے قرضوں کوری شیڈول کرنے کا بینکس کوکہاہے۔اس موقع پر انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ تباھی سندھ میں ہوئی ہے تاہم دنیا ہماری مدد کے لئے آگے آئے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

5 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

18 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

31 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

43 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

55 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago