صدر عارف علوی کی کورلش عثمان کی کاسٹ سے ملاقات

(قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ اول نے ترکی کے معروف ڈرامے 'کورلش عثمان' کے سیٹ کا دورہ کیا اور ڈرامے کی کاسٹ سے ملاقات کی . خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 14 اگست کو ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے تھے جہاں انہوں نے ترک قیادت سے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطٰی و افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا .

دورہ ترکی کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے مقبول ڈرامے 'کورلش عثمان' کی کاسٹ سے بھی ملاقات کی . مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی 'ارطغرل غازی' کے بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل شہرہ آفاق ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے سیکوئیل 'کورلش عثمان' کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے عارف علوی کی تصاویر شیئر کیں . مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ محترمہ ثمینہ علوی کا مشکور ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈرامے سے متعلق ڈاکٹر عارف علوی کی دلچسپی کے لیے بھی ان کا شکر گزار ہوں . مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ان کے ذریعے میں تمام برادر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں' . صدر عارف علوی کے کورلش عثمان کے سیٹ کے دورے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں انہیں ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے . تصاویر میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے براق اوزچیویت ’بالا خاتون‘ کا کردار ادا کرنی والی اوزگے تورر بھی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں . یہ بھی پڑھیں: کورلش عثمان کے سیزن 2 کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی ان سے قبل رواں برس جنوری میں فواد چوہدری نے بھی کورلش عثمان کے اداکاروں سے ملاقات کی تھی . واضح رہے کہ کورلش عثمان کے 2 سیزن نشر ہوچکے ہیں جن میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی . خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا . . .

متعلقہ خبریں