صدر عارف علوی کی کورلش عثمان کی کاسٹ سے ملاقات

(قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ اول نے ترکی کے معروف ڈرامے ‘کورلش عثمان’ کے سیٹ کا دورہ کیا اور ڈرامے کی کاسٹ سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 14 اگست کو ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے تھے جہاں انہوں نے ترک قیادت سے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطٰی و افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دورہ ترکی کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے مقبول ڈرامے ‘کورلش عثمان’ کی کاسٹ سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی ‘ارطغرل غازی’ کے بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل

شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے سیکوئیل ‘کورلش عثمان’ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے عارف علوی کی تصاویر شیئر کیں۔

مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ محترمہ ثمینہ علوی کا مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈرامے سے متعلق ڈاکٹر عارف علوی کی دلچسپی کے لیے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ان کے ذریعے میں تمام برادر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں’۔

صدر عارف علوی کے کورلش عثمان کے سیٹ کے دورے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں انہیں ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے براق اوزچیویت ’بالا خاتون‘ کا کردار ادا کرنی والی اوزگے تورر بھی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورلش عثمان کے سیزن 2 کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

ان سے قبل رواں برس جنوری میں فواد چوہدری نے بھی کورلش عثمان کے اداکاروں سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ کورلش عثمان کے 2 سیزن نشر ہوچکے ہیں جن میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

Recent Posts

لاہور ڈیفنس میں سیلون مالکن و ماڈل پر حملہ، خاتون کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے ڈیفنس میں سیلون مالکن اور ماڈل زینب…

1 min ago

1985کےبعد رجنی کانت کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا،کمل ہاسن

چنئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن نے…

4 mins ago

این اے 231: دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4…

10 mins ago

پیٹرل پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال…

17 mins ago

شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کرلی

کولمبو (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے…

21 mins ago