مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کاواقعہ شرمناک ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک قرار دیدیا .
پیر کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے،لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نا بنے، اقتدار میں آنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ25 مئی کے لانگ مارچ اور محاصرے میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،انہوں نے خود تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے،عوام جانتی ہے یہ حقیقی آزادی نہیں "عمران بچائو" تحریک ہے، اس کا واحد مقصد کیسز اور نااہلی سے بچنا ہے،پی ٹی آئی ایک بار پھر جلائو گھیرائو اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے،شیری رحمان نے کہا کہ یہ جلسوں میں شیر بنتے ہیں ادارون اور لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے،دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا سب سے بڑا ڈاکو خود ہے، ان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں،یہ ان کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں .

. .

متعلقہ خبریں