خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

(قدرت روزنامہ) خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لٹر تک کمی کا تخمینہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ہے۔ 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔
پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔جبکہ عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، ساڑھے 3 ماہ کے دوران تیل 31 فیصد سستا ہو چکا۔ تیل کی عالمی مارکیٹ میں پیر کے دن دوران ٹریڈنگ قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔ 8 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85 ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی بیرل امریکی خام تیل 76 ڈالرز جبکہ فی بیرل برطانوی خام تیل 83 ڈالرز کی سطح تک آ گیا، جبکہ چند ماہ قبل تک برطانوی تیل کی فی بیرل قیمت 120 ڈالرز سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔ پیر کے روز دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 فیصد سے زائدکمی دیکھنے میں آئی۔ساڑھے 3 ماہ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 31 فیصد یعنی 38 ڈالرز کی کمی ہو چکی۔
جون کے ماہ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 121 ڈالرز کی سطح پر تھی، جو اب کم ہو کر 83 ڈالرز کی سطح پر آ گئی۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی اب بھی محدود ہے، تاہم مختلف وجوہات کے باعث تیل کی طلب اور کھپت میں بھی کمی آئی ہے۔ تیل کی طلب اور کھپت میں کمی آنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاون لگا رکھا، جس باعث معاشی سرگرمیاں محدود ہیں اور تیل کی طلب اور کھپت معمول سے کم ہے۔

Recent Posts

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

4 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

19 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

24 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

32 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

45 mins ago

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

53 mins ago