لیام ڈاؤسن کی وکٹ کیسے حاصل کی؟ حارث رؤف نے بڑا انکشاف کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ لیام ڈاؤسن نے جب حسنین کے اوورز میں 24 رنز بنائے تو اس کے بعد بھی ذہن یہی تھا آخری رن تک ہار نہیں ماننی اور اپنا سو فیصد دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حارث رؤف جب اننگ کا 19 واں اوور کرانے آئے تو انگلینڈ کو جیت کیلئے 12 گیندوں پر 9 رنز درکار تھے،

پہلی گیند حارث نے ڈاٹ کرائی مگر دوسری گیند پر انہیں چوکا پڑ گیا، باقی رہے 10 گیندو پر 5 رنز، مگر پھر گیم چینج ہو گیا اور پاکستان تین رنز سے جیت گیا۔فاسٹ بولر نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کو 3 رنز سے جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ جس طرح لیام ڈاؤسن بیٹنگ کررہے تھے تو وہ ان کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے کہ ان کی کمزوری کو ٹارگیٹ بناتے ہوئے بولنگ کرنی ہے جس میں فائدہ ہوا اور پھر ٹیل اینڈرز کے خلاف اپنی بہترین گیندیں کرائیں اور کامیابی ملی۔میچ میں پاکستان کی ٹیم 166 رنز بنا پائی تھی، ہدف کے دفاع کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں حارث رؤف نے کہا کہ پلیئرز کی سوچ یہی تھی کہ اپنا سو فیصد دینا ہے، نتائج جس کے بھی حق میں ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے، ہر پلیئر نے اپنا کردار ادا کیا اور ٹیم کو کامیابی ملی۔ایک سوال پر نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے خاص طور پر یہ کہ پیس کا استعمال کیسے کرنا ہے، یارکرز کیسے کرانی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کراچی کا کراؤڈ بہت زبردست تھا،

ایسے پرجوش کراؤڈ سے کھلاڑیوں کو کافی توانائی ملتی ہے۔ حارث رؤف جو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی پروڈکٹ ہیں، نے امید ظاہر کی کہ لاہور کے میچز میں بھی ٹیم ایسی ہی کرکٹ کھیلے گی، کراچی میں مقابلہ دو۔ دو سے برابر ہونے کے بعد لاہور کے میچز اور بھی دلچسپ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ لاہور میں بھی فینز کو اچھی کرکٹ دکھائیں، گراؤنڈ مین فینز آتے ہیں تو ان کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں۔

Recent Posts

ججزتقرری میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ نہیں،وزیرقانون اعظم تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے…

5 mins ago

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago