گوگل اپنا سستا ترین پکسل فون توقع سے پہلے پیش کرنے کیلئے تیار

(قدرت روزنامہ)گوگل کی پکسل سیریز کا نیا مڈ رینج فون پکسل 5 1 ممکنہ طور پر 17 اگست کو متعارف کرایا جا رہا ہے . اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق گوگل کا یہ کم بجٹ اسمارٹ فون توقع سے بھی پہلے صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے .

گوگل کی جانب سے کچھ ماہ پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ پکسل 5 اے کو متعارف کرایا جائے گا اور نئی رپورٹ میں اس کی تصویر اور لانچ ڈیٹ بتائی گئی . اس فون میں کوالکوم کااسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر استعمال کیا جائے گا جبکہ بیک پر چوکور کیمرا سیٹ اپ ہوگا . اس سیٹ اپ میں 2 کیمرے اور ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہوگی جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اور گوگل لوگو بھی بیک پینل پر موجود ہیں . سائیڈ پر ایک نیا ٹیکسچرڈ پاور بٹن ہوگا جبکہ ڈسپلے کی تفصیلات تو نہیں مگر لیکس کے مطابق یہ پکسل 4 اے جیسا ہی ہوگا جس کے اوپری بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا چھپا ہوگا . اسی طرح 4680 ایم اے ایچ بیٹری اس فون کا حصہ ہوگی جو گزشتہ سال کے پکسل 4 اے (3800 ایم اے ایچ) کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے . رپورٹ کے مطابق فون کو 17 اگست کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ سابقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فون کو 26 اگست کو پیش کیا جاجئے گا . فون کی قیمت پکسل 4 اے کے مقابلے میں 50 ڈالرز کم یعنی 450 ڈالرز ہوگی ، یہ گوگل کا اب تک کا سب سے سستا فون بھی ہوگا . . .

متعلقہ خبریں