لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔
بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے اور عدالت نےان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پانچ مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو، لوہی بھیر، کورال اور سہالہ میں مقدمات درج ہیں۔عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استشنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔عمران خان کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ پر اسلام آباد کے تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں۔

Recent Posts

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

45 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

53 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

1 hour ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

2 hours ago