اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے مرحلے میں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے جو کہ اب لاہور کے میچز میں ٹیم میں دکھائی دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔نسیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ تھے البتہ باقی تین میچز میں ان کو آرام دیا گیا جب کہ شاداب خان نے مکمل آرام کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلے مرحلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…