سی ایس ایس امتحانات کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ، اہم خبر آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سی ایس ایس امتحانات کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا .

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سی ایس ایس امتحانات کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کے کیس کی سماعت ہوئی .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث بہت سارے امیدوار ٹیسٹ کے لئے فارم جمع نہیں کروا پائے .

کنور راج علی واحد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا دوبارہ اعلان کیا جائے .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی ایس ایس کے پری کوالی فائنگ ٹیسٹ کے لئے 24 آگست آخری تاریخ تھی .

جس پر راج علی واحد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسی دوران کئی علاقوں میں سیلاب تھا، بجلی تھی نہ انٹرنیٹ تھی ، بجلی اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث آن لائن فارم جمع کرنا ممکن نہیں تھا .

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پنجاب ، خیبر پختون خواہ میں کئی امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں .

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، اظہار حسین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے آئینی درخواست دائر کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں