اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سارہ انعام قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم شاہنواز کے قبضے سےغیرقانونی کلاشنکوف برآمد ہونے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا .
تفصیلات کے مطابق سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، پولیس نے ملزم شاہنواز کے قبضہ سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد کرلی .
جس کے بعد شاہ نوازکے خلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا ہے .
پولیس نے سارہ انعام کا پرس بھی فارم ہاؤس سے برآمد کر لیا، جس میں درہم اورڈالرموجود ہے جبکہ مقتولہ کے مختلف بینک کارڈز اور ڈیبٹ کارڈ بھی پرس میں موجود ہیں .
پولیس کے مطابق ملزم کےفارم ہاؤس سے مقتولہ کی مرسڈیز کار بھی برآمد کرلی گئی ہے تاہم مقتولہ کا پاسپورٹ اور موبائل فون تاحال پولیس برآمد نہ کرسکی .
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سےبیرون ملک سے رقم بھی منگوائی .
گذشتہ روز عدالت نے سارہ قتل کیس میں گرفتار ایاز امیر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن اور ملزم شاہ نواز کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی تھی .
فتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی برآمدگی اور بینک سے جو رقم ملزم منگواتا رہا ہے اس کو برآمد کرنا ہے، 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے .
. .