لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے تمام سیاسی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی۔ عمران خان کی وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے ساتھ تفصیلی ملاقات وئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شریک ہوئے ، عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی الگ بھی ملاقات ہوئی ۔ دوسری طرف عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے‘ عمران خان اورپرویزالٰہی کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آڈیو لیکس اورعوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کی ۔عمرا ن خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ کام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں آڈیو لیک کامعاملہ بھی زیر بحث رہا۔
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…