بلوچستان ،سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیلاب کے بعد بھی ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا،سیلاب اور بارشوں سے کمزور پڑنے والے گھروں کے چھت و دیواریں کرنے سے مزید 2 افراد ہلاک بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی سیلاب سے ہونے والے جانی و نقصانات جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں سیلاب بارشوں سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 325 جبکہ زخمیوں کی تعداد 186ہوگئی ہیں -رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 72ہزار سے زیادہ ہیں جن میں سے 20ہزار قریب مکانات مکمل جبکہ 52 ہزار مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے5 لاکھ کے قریب مویشی کے ہلاک ہوئے اور 2 لاکھ سے زائد ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال سے 2 ہزار 198کلو میٹر سڑکیں اور 24 پل مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ واضع رہے بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 34 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ ان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن، سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 17 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

4 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

10 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

10 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

15 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

24 mins ago