آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ سب کو بے صبری سے انتظار

دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے میچز کے شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ بھارت دبئی میں ہوگا ، 26 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ہوگا ، 29 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ افغانستان اور 2 نومبر کوپاکستان بمقابلہ گروپ اے کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں

دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم اور 7 نومبر کوپاکستان بمقابلہ گروپ بی کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم ہوگا ۔پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا، گروپ بی میں دیگر ٹیمیں شام 6 بجے آمنا سامنا کریں گی۔گروپ اے میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نمیبیا پر مشتمل ہے جو اگلے روز ابوظہبی میں ایکشن میں ہوں گے۔راؤنڈ 1 کے میچ 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ، سپر 12 مرحلہ 23، اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا، گروپ ایک کا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔ اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں آمنا سامنا کریں گے۔گروپ کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔گروپ 2 کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا،اس کے بعد پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔یہ گروپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا جب بھارت گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والے راؤنڈ 1 کوالیفائر سے مقابلہ کرے گا۔پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ایک متوازی بجٹ بنایا ہے، شعیب نو شیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے…

6 mins ago

پشتونخوا نیپ کے زیر اہتمام عثمان خان کاکڑ کی تیسری برسی کے جلسہ عام میں متعدد قراردادیں منظور

مسلم باغ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم…

22 mins ago

پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار…

33 mins ago

خضدار، مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور اشیاء خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارعید کی چھٹیوں کا سن کر مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگئی ہے گران…

47 mins ago

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

58 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

1 hour ago