کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا عالمی یوم سیاحت دن کے موقع پر پیغام میں کہاہے کہ عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد بلوچستان میں سیاحت کا فروغ ہے . بلوچستان قدرتی خوبصورتی اور سیاحت سے مالا مال ہیں .
سیاحتی مقامات پر امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنا ترجیحات میں شامل ہے . انہوں نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے . بلوچستان میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جاے گے . بلوچستان کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کیلئے یکساں دلچسپی کا باعث ہے . سیاحت کو فروغ دے کر بلوچستان کا مثبت چہرہ دینا کے سامنے لائیں گے . صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں .
. .