پریانکا چوپڑا کو ’پلاسٹک چوپڑا‘ کا خطاب کیوں دیا گیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ناک کی سرجری غلط ہونے کے بعد میڈیا پر مجھے ’پلاسٹک چوپڑا ‘ کہہ کر مخاطب کیا جانے لگا۔اداکارہ نے گزشتہ برس اپنی آٹو بائیوگرافی کتاب ’اَن فنشڈ‘ شائع کی تھی جس سے ایک اقتباس ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔
کتاب کے اقتباس میں اداکارہ نے سانس لینے میں دشواری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانی پڑی جوکہ غلط ہوگئی‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’میری اصلی ناک چلی گئی تھی، سرجری کے بعد میرا چہرہ بالکل مختلف نظر آرہا تھا ، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرا اعتماد یا میری عزت نفس اس دھچکے سے کبھی ٹھیک ہو جائے گی‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میڈیا نے میری سرجری کے بعد مجھے ’پلاسٹک چوپڑا‘ کا نام دیا تھا اور انڈسٹری میں سب مجھے اسی نام سے پکارنے لگے تھے‘۔اس کے بعد اداکارہ کو پولی پیکٹومی کے ذریعے ناک کو ٹھیک کروانا پڑا، جس کے بعد وہ واپس اپنا اصل چہرہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

4 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

4 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

7 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

10 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

10 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

16 mins ago