متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاول پر تعطیل کا اعلان

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاول پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا، نجی شعبے کے ملازمین کو 8 اکتوبر بروز ہفتہ کی چھٹی کی اُجرت ملے گی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022ء کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر چھٹی بمعہ اُجرت ہوگی، عربی میں اس چھٹی کو عید میلاد النبی ﷺ کہا جاتا ہے اور حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔

بتاتے چلیں کہ یہ تعطیل جشن کی کم اور منانے کی زیادہ ہے، مسلمانوں کے لیے یہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس دن کو روزہ رکھ کر یا قرآن پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے روحانی طور پر جڑنے میں گزاریں کیوں کہ اس دن مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی یاد مناتے ہیں۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم 570 عیسوی میں مکہ مکرمہ سعودی عرب میں پیدا ہوئے، خلیجی ممالک سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول 1444 کو منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے، اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ اتوار کی چھٹی ملتی ہے لیکن اس بار 8 اکتوبر کو ہفتے کے روز کام کرنے والوں کے لیے خوش آئند ہے، اس عام تعطیل کے بعد ملک میں مزید دو چھٹیاں ہوں گی، یہ دو عام تعطیلات یوم یادگاری اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوں گی، یہ تاریخیں 1، 2 اور 3 دسمبر کو آتی ہیں اس بار 4 دسمبر کو اتوار کا دن ہوگا، اس لیے اس کو سال کا آخری چار روزہ ویک اینڈ شمار کیا جائے گا۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر…

4 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

7 mins ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

17 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

19 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

24 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

29 mins ago