مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے معتمرین اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ’نسک‘ پلیٹ فارم لانچ کردیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’نسک‘ ویب سائٹ nusuk.sa کو سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا ہے، مکہ اور مدینہ آنے والوں کی اس پلیٹ فارم کے ذریعے بہتر خدمات بھی سعودی وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہیں، یہ پلیٹ فارم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والوں کے لئے نیا گیٹ وے ہے اور آنے والوں کو مختلف پیکجز فراہم کرتا ہے۔
معلوم ہوا ہے ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ کرنے کے خواہاں افراد کو ضروری ویزا اور پرمٹ جاری کیا جائے گا، یہ بکنگ الیکٹرانک طریقہ سے ہوگی، پلیٹ فارم کے ذریعہ دیگر خدمات کی ایک رینج بھی مہیا کی جارہی ہے، یہ پلیٹ فارم زائرین کے لیے ایک ڈیجیٹل گائیڈ کا کام کرے گا تاہم پہلے سے موجود ’مقام‘ پلیٹ فارم بھی اس وقت تک کام کرتا رہے گا جب تک یہ یقین دہانی نہ کرلی جائے کہ اس کی تمام سہولیات ’نسک‘ پلیٹ فارم پر منتقل ہوگئی ہیں۔
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم تمام سرکاری شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے حرمین شریفین آنے والوں کے کاموں کو مزید آسان بنا دے گا، ’نسک‘ کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین الیکٹرانک طریقہ سے ویزا حاصل کر سکیں گے کیوں کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد سعودیہ کے باہر رہنے والوں کیلئے کی دو مقدس ترین مساجد تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم جدید ترین ٹیکنالوجییز کو استعمال کرکے معتمرین کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے، متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ انضمام کے باعث یہ پلیٹ فارم عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارت کو آسان کردے گا کیوں کہ اللہ کے گھر آنے والوں کو اس پلیٹ فارم کی بدولت مقدس روحانی سفر میں زیادہ سہولیات میسر آجائیں گی۔
اس حوالے سے سعودی وزیر سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز احمد بن عقیل الخطیب نے کہا ’نسک‘ پلیٹ فارم کا اجراء اتھارٹی اور وزارت کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے عمرہ کے لیے اور اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے آنے والوں کے امور کوآسان بنانا اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…