افغانستان پر طالبان کا غلبہ،نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کا دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ) افغانستان کی حالیہ صورتحال میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا . کیوی ٹیم پیر کو آکلینڈ سے روانہ ہونے کے بعد بنگلا دیش پہنچ رہی ہے جہاں سیریز مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان کا رخ کرنا ہوگا، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کا غلبہ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز دورہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں .

کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان جا رہے ہیں، موجودہ حالات میں ہم کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے . نیوزی لینڈ 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں تین ون ڈے کھیلے گا . مہمان ٹیم کے کھلاڑی 25 ، 26 اور 29 ستمبر ، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی حصہ لیں گے . . .

متعلقہ خبریں