پاکستان میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے، چین

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا . یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وان ون بن نے منگل کو انٹرنیشنل پریس سینٹر (آئی پی سی) میں منعقدہ معمول کی بریفنگ کے دوران کہی .

انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت پاکستان کے دوست اور بھائی کے طور پر، چین پاکستان کی مدد کے لیے آگے بڑھا ہے اور چینی حکومت نے پاکستان کو 400 ملین رینمنبی (آر ایم بی)مالیت کی انسانی امداد فراہم کی ہے جبکہ چین کی سول سوسائٹی نے بھی مدد کی ہے .
ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعمیری اقتصادی اور مالی تعاون قائم ہے اور پاکستان کے عوام یہ بات بہتر طور پر جانتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعاون کے پر بے جا تنقید کی بجائے پاکستانی عوام کے لیے حقیقی اور فائدہ مند کام کیا جانا چاہیے . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں نام نہاد انسانی حقوق کے مسئلے کا استعمال کیا ہےلیکن وہ بار بار اس کوشش میں ناکام ہوئے ہیں اور عالمی برادری اچھی طرح آگاہ تھی .

انہوں نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے کا غیر متزلزل عزم رکھتا ہے اور تنقید سے چین کا ترقی کی جانب سفر نہیں رکے گا .

. .

متعلقہ خبریں