اوگر ا نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟ جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی . اوگرا کی طرف سے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کے لیے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 686 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہیں دی اور اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے . اس کے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، قیمت میں 54 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے . اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا . . .

متعلقہ خبریں