اوگر ا نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟ جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ۔اوگرا کی طرف سے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کے لیے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 686 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہیں دی اور اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے۔

اس کے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، قیمت میں 54 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔

Recent Posts

مہنگائی، بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں حق دو عوام کے نام سے دھرنا دیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی…

3 mins ago

بیوٹمز کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت کی ذمے دار بلوچستان حکومت ہے، روزینہ خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی کی رہنما روزینہ خلجی اور پی ایس او کے رہنما محمد عرفات…

11 mins ago

بلوچستان اسمبلی اراکین نے فنڈز کی بندر بانٹ پر پی پی قیادت کو وزیراعلیٰ کیخلاف شکایت کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی…

24 mins ago

پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے…

30 mins ago

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری…

37 mins ago

وائس چانسلر بیوٹمز ذاتی عیاشیوں پر کروڑوں روپے ضائع کررہے ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں بیوٹمز یونیورسٹی کے…

44 mins ago