ماہرہ خان کےباڈی گارڈ کی ریما خان سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف و سنیئر اداکارہ ریما خان اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے . گزشتہ دنوں بیرونِ ملک نجی چینل کی جانب سے ایوارڈز شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ستاروں نے بھرپور شرکت کی .

اس شو میں ریما خان اور ماہرہ خان کا بھی آمنا سامنا ہو گیا اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اِن دو بڑی معروف اداکارائوں نے وہیں رستے میں کھڑے ہو کر باتیں شروع کر دیں . اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی اصل وجہ ماہرہ خان کے باڈی گارڈ کی جانب سے اپنی ڈیوٹی نبھانا بنی . ویڈیو میں ماہرہ خان ریما خان سے خوب شیر و شکر ہو کر باتیں کر رہی ہیں جبکہ ان کا باڈی گارڈ انہیں مسلسل ریما خان سے بچانے کیلئے دور کر رہا ہے . صارفین نے ماہرہ خان کے باڈی گارڈ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کا باڈی گارڈ انہیں اس وقت کس سے بچانا چاہ رہا ہے اس حرکت کو بدتمیزی قرار دے دیا

. .

متعلقہ خبریں