بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 36ہزار میگاواٹ کے اضافے کا تخمینہ لگا لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے 2031 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 32ہزار سے 36ہزار میگاواٹ کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے جس میں کراچی سمیت نیشنل گرڈ میں ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تقریبا 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوگی،اس طرح کل نصب شدہ صلاحیت موجودہ 41ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 65ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ 2022 سے 2031 کے لیے انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایگزیمپشن پلان کا حصہ ہے جسے ریاستی ملکیت کی حامل نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے حتمی شکل دی ہے اور یہ 3.4 فیصد، 4.3 فیصد اور 5.4فیصد کے ساتھ بالترتیب کم، درمیانی اور اونچے درجے کی شرح نمو پر مبنی ہے۔بنیادی کیس کا منظر نامہ انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایگزیمپشن پلان طویل مدتی پیش گوئی، موجودہ کنٹریکٹ کی ذمہ داریوں اور پاور پروجیکٹس کی ریٹائرمنٹ کے منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ پاور پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
تینوں منظرناموں میں اس مدت کے دوران ریٹائرمنٹ کے لیے موجودہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا تقریبا 8ہزار21 میگاواٹ منصوبہ بنایا گیا ہے۔بنیادی کیس کے منظرنامے کے علاوہ حکومت کے وعدوں کی بنیاد پر پانچ بڑے عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے، ان میں کم طلب، زیادہ مانگ، 2029 میں دیامر بھاشا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، توانائی کی حفاظت کے لیے چشمہ نیوکلیئر سی-5، 2027 میں مقامی کوئلے کی شمولیت اور غیر محدود متغیر قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔ریگولیٹر اگلے ماہ اس موضوع پر عوامی سماعت کرے گا۔

Recent Posts

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

24 mins ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

29 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

40 mins ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

43 mins ago

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

45 mins ago