بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا، عمران خان

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا،ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کرکے بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا،انشاء اللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا،بیرونی طاقتوں نے مجھے ہٹایا، زرداری ، شریف خاندان کے اربوں روپے باہر رکھے ہیں، شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کے لیے مشینری منگوارہا ہے، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی،چوروں کی حکومت نے 5 ماہ میں مہنگائی کو کم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مہنگائی ملک میں 50 سال کی سب سے بلند سطح پر ہے،فضل الرحمان اسلام کو بیچتا ہے، کرسی کے بدلے ان سے اپنی مرضی کا فتویٰ لیا جاسکتا ہے، اسے دیکھ کر لوگ اسلام سے دور ہوجاتے ہیں، اس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا ایک پرمٹ ہے .
تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ جو پاکستان کے ساتھ ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا،سترہ سال بعد اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، ایکسپورٹ پر توجہ دینے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،جب سے دومافیا خاندان آئے بھارت،بنگلا دیش پاکستان سے آگے نکل گئے،60کی دہائی میں غریب ممالک پاکستان کے ماڈل کو فالو کرتے تھے،جب سے یہ دوخاندان آئے ملک مقروض اور یہ امیر ہوتے گئے، 60کی دہائی میں ملک کی انڈسٹریزتیزی سے بڑھ رہی تھی،پہلی دفعہ ہماری حکومت میں انڈسٹریزمیں11فیصد اضافہ ہوا .


انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہو رہے تھے، ہمارے دورمیں ریکارڈ 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھی،ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ملک آگے بڑھ رہا تھا اس دوران بیرونی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا، آج پاکستان میں پچاس سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ہمارے دورمیں16روپے فی یونٹ آج 45 روپے تک پہنچ گیا،تنخواہ دارطبقے کے لیے قیامت آچکی ہے،میرا سوال ہے کونسی قیامت آئی تھی اب ملک میں ہر چیزمہنگی ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں آج گھی کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں،ہمارے دور میں 55 روپے اور آج 120 روپے کلوتک چلا گیا، ہمارے دور میں 100 روپے اور آج چاول 220 فی کلو ہوگیا،فیصل آباد میں 20 فیصد انڈسٹریز بند ہو چکی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں انڈسٹریزچل رہی تھی مزدورنہیں مل رہے تھے .
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں کوحقیقی آزادی کی تحریک میں شامل کرنے آیا ہوں،اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے میری کال کا انتظارکرنا ہے،نمبرون بھگوڑا بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گیا، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹ میں بھی دو نمبری کی ہوئی تھی،یہ کوئی بھی کام ایمانداری سے نہیں کرتے،نوازشریف کی بیٹی سیدھی منہ سے جھوٹ بولتی ہیں،یہ سارے چورملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھاگ جاتے ہیں،این آر او ڈیل ہوتی ہے تو ملک میں پھر واپس آ جاتے ہیں،شہبازشریف چیری بلاسم کی آڈیوٹیپ آئی ہے، شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کے لیے مشینری منگوارہا ہے .
عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، پیسہ لوٹتے ہیں باہر چلے جاتے ہیں این ار او لیتے ہیں پھر آ کر لوٹتے ہیں، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی،ان کے خلاف پاکستانی قوم نے میرے ساتھ ہونا ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرونگا .
علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کردیا گیا، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا . انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے نہ ہمارا نظام انصاف اس کو روک سکا، نہ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں انہوں نے اس کا رستہ روکا، لیکن انشاء اللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا . عمران خان نے کہا کہ بیرونی طاقتوں نے مجھے ہٹایا، زرداری ، شریف خاندان کے اربوں روپے باہر رکھے ہیں، چوروں کی حکومت نے 5 ماہ میں مہنگائی کو کم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مہنگائی ملک میں 50 سال کی سب سے بلند سطح پر ہے .
انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو بیچتا ہے، کرسی کے بدلے ان سے اپنی مرضی کا فتویٰ لیا جاسکتا ہے، اسے دیکھ کر لوگ اسلام سے دور ہوجاتے ہیں، اس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا ایک پرمٹ ہے .

. .

متعلقہ خبریں