عمران خان نے فوج اور اداروں کو تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج اور اداروں کو تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس شخص کا انتہائی افسوس ناک کردار ہے، دن رات جھوٹ بولنا اور کردار کشی کرنا حتیٰ کی افواج اور اداروں کو بھی تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی اور قوم میں زہر گھول دیا ہے .


انہوںنے کہاکہ مجھے خدشہ ہے یہ شخص کہیں ملک کو تباہی کے دہانے پر نہ لے کر جائے . انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہوا کیا یہی طریقہ ہے، غلط کام کیا ہے تو کٹہرے میں لے کر آؤ، اس طرح اس ملک کا کیا بنے گا . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا، اپنی ہمشیرہ کو ایف بی آر سے انہوں نے این آر او دلایا، ان کی اپنی ڈیکلریشن سوالیہ نشان ہے . آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے آرمی چیف کو توسیع دی تھی تو ہم سے مشورہ کیا تھا تو جو آئین اور قانون ہے اس پر سب عمل کریں .

. .

متعلقہ خبریں