عمران خان نے فوج اور اداروں کو تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج اور اداروں کو تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس شخص کا انتہائی افسوس ناک کردار ہے، دن رات جھوٹ بولنا اور کردار کشی کرنا حتیٰ کی افواج اور اداروں کو بھی تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی اور قوم میں زہر گھول دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ مجھے خدشہ ہے یہ شخص کہیں ملک کو تباہی کے دہانے پر نہ لے کر جائے۔ انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہوا کیا یہی طریقہ ہے، غلط کام کیا ہے تو کٹہرے میں لے کر آؤ، اس طرح اس ملک کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا، اپنی ہمشیرہ کو ایف بی آر سے انہوں نے این آر او دلایا، ان کی اپنی ڈیکلریشن سوالیہ نشان ہے۔آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے آرمی چیف کو توسیع دی تھی تو ہم سے مشورہ کیا تھا تو جو آئین اور قانون ہے اس پر سب عمل کریں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

19 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

24 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

27 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

40 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

44 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

54 mins ago