سوئی گیس کمپنی کا موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے متبادل کیلئے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے متبادل کے لئے صارفین کو قدرتی گیس کی بجائے ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کر لیا .
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے صارفین کو قدرتی گیس کی بجائے ایل پی جی سلنڈر دے گی،سوئی ناردرن گیس کمپنی صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرے گی،صارفین کو سستے داموں ایل پی جی سلنڈر دئیے جائیں گے ،شہر میں ایس این جی پی ایل کے تمام دفاتر میں ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے .

حکومت کی مقررہ کردہ قیمت 2600 روپے فی سلنڈر چارج کیا جائے گا،سوئی ناردرن گیس کمپنی سردیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے لائسنس پر ایل پی جی فروخت کرے گی،ابتدائی طور پر ایک لاکھ سلنڈر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا،نومبر میں قدرتی گیس کم ہونے پر سسٹم کو ایل پی جی سلنڈر کے ذریعے چلایا جائے گا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمت صارفین کے بلوں میں وصول کی جا سکے گی .

. .

متعلقہ خبریں