کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سفر جاری ہے . آج صبح ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور وہ وزیرِ خزانہ بن گئے اس خبر کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ سامنے آئی ہے .
انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 91 پیسے
سستا ہونے کے بعد 232 روپے کا ہو گیا ہے . رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 65 پیسے سستا ہو چکا ہے . دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا . مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے .
. .