لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سیاسی مخالف ہونے کے باوجود مریم اورنگزیب کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوسکتا ہے
آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں۔جب اوورسیز پاکستانی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب ہوتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلہ کا حصہ بن رہے ہیں۔
میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ برے اور بچگانہ سلوک سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ کسی چیز سے خوش نہیں ہیں
تو باوقار رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ووٹنگ سے کریں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جذبات، ثبوت یا درست معلومات کی کمی کے بہا ئومیں بہہ نہ جائیں،
ہمیشہ حقائق اور ثبوت رکھیں اور پھر قانون پر عمل کریں، ورنہ یاد رکھیں ان کے بغیر آپ پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…