صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں میں ملاقات اسحاق ڈار کی ایوان صدر میں حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا،جبکہ اسحاق ڈار نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا اور سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ان کا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا اور ان کے خلاف بے بنیاد کیس بنایا گیا۔عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،آج بھی اگر معاشی مشکلات ہیں تو یہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ معیشت کو بحال کریں گے،سب سے پہلے شرح سود کو نیچے لائیں گے۔پاکستان کے 5 سال ضائع ہو گئے اور ملک اب 30 سال پیچھے جا چکا ہے،پاکستان ڈیفالٹ سے دور ہوگیا ہے۔کچھ دن دیں معیشت بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔کیس کی وجہ سے تکالیف برداشت کیں،انتقام اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ مجرم پھرتے ہیں اور شریف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔ملک اس وقت مس مینجمنٹ کا شکار ہے،پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔عمران خان نے جاتے جاتے معیشت کو نقصان پہنچا یا،وہ کہتے رہے ہیں کہ میں نے بارودی سرنگ بچھا دی ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

41 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

1 hour ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago