فلم مولا جٹ میں فواد خان کا تجربہ کیسا رہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ 2007 میں میری پہلی فلم خدا کے لیے آئی تھی اور 15 سال بعد مولا جٹ میری دوسری فلم ہے۔جیو نیوز کے مارننگ پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار فواد خان نے مولاجٹ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں اس طرح کی فلم نہیں بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ہم نے بہت سے فلمی دنیا کے قانون توڑے ہیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں بہت عرصے سے یہ سوچ رہا تھا کہ کچھ الگ کردار کروں، میں مولا جٹ کے کردار کو مزید آگے لے کر جانا چاہتا تھا لیکن مجھے روک دیا گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اپنی ظاہری جسامت کو تبدیل کرنا بہت مشکل کام ہے اور لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب آپ ایسا کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت پر بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے اور میرے ساتھ تو یہ ہو چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انسان کو ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم نے مولا جٹ میں جتنی محنت کرنی تھی وہ کی باقی سب قسمت پر چھوڑ دیا ہے۔
فواد خان نے یہ بھی کہا کہ لوگ مولا جٹ دیکھنے کے بعد مایوس نہیں ہوں گے، اس فلم کو لوگوں کو ہی آگے لے کر جانا ہے۔واضح رہے کہ مولا جٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور شفقت چیمہ ایکشن میں ہوں گے، یہ فلم 13 اکتوبر سے ملک بھر کے تمام معروف سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

5 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

14 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

20 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

34 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

42 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

49 mins ago